کراچی: کورنگی کازوے پانی سے فائر بریگیڈ کی گاڑی کو نکال لیا گیا

August 14, 2022



فائل فوٹو

کراچی میں کورنگی کازوے روڈ ندی کا پانی آنے سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، پانی کا بہاؤ کم ہونے پر وہاں پھنسی فائر بریگیڈ کی گاڑی کو نکال لیا گیا۔

گزشتہ روز ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ کی گاڑی پھنس گئی تھی جبکہ پانی کے ریلے میں 30 کے قریب موٹر سائیکلیں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

کازوے روڈ کو پانی کا بہاؤ کم ہونے کے بعد کھولا جائے گا، جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے۔

کازوے روڈ کے اطراف ٹریفک پولیس اور پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔