لیاری ایکسپریس وے دستی بم حملہ، مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعات شامل

August 14, 2022

فوٹو: فائل

لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹر چینج پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او گارڈن کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان 8 بج کر 35 منٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے، دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں موٹر وے ٹول پلازہ کے 2 ملازم بھی شامل ہیں۔