طالبان خواتین کو کھیلوں میں شرکت کی اجازت دینے کیلئے رضامند

August 15, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے خواتین کو کھیلوں میں شرکت کی اجازت دینے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں خواتین کو اسپورٹس کی اجازت دینے کے حوالے سے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے طالبان حکام سے رابطہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی رکن سمیرا اصغری نے طالبان سے روابط کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال طالبان کی جانب سے کسی قسم کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔