”ٹک ٹاک“ نے پاکستان کی پہلی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے ساتھ شراکت داری کرلی

August 16, 2022

کراچی (جنگ نیوز) دُنیا میں انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین مواد کو تخلیق کرنے والے پلیٹ فارم ”ٹک ٹاک“نے پاکستان کی سب سے مہنگی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے جو اس خطے کی اپنی نوعیت کی پہلی فلمی شراکت ہے۔ اربوں لوگ انٹرٹینمنٹ سے لطف اُٹھانے کیلئے ”ٹک ٹاک“کا استعمال کرتے ہیں۔ فلم سازوں نے عالمی معیار کی فلم کیلئے ”جیوفلمز“ کے ساتھ اشتراک کیا ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ اور سنیما کی بحالی میں کلیدی شراکت دار ہے۔