پی ہوٹا کے ڈائریکٹر ویجلنس کی جعلی ڈگری پر کارروائی کی سفارش

August 16, 2022

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے افسر کی ڈگری جعلی ہونے کا کیس سامنے آگیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری کردی ہےجس کے مطابق ڈائریکٹر ویجلنس عدنان بھٹی کی ایم بی اے کی ڈگری بھی جعلی ہے جو انہوں نے نوکری حاصل کرنے کے لیے بنوائی۔ محکمہ صحت پنجاب نے محکمہ اینٹی کرپشن کو سرکاری افسر کی جعلی ڈگری ثابت ہونےپر قانونی کارروائی کی سفارش اور 19جنوری 2018 سے تمام تنخواہوں کی ریکوری کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ویجیلنس پی ہوٹا عدنان بھٹی نے کہا کہ میں جعلی ڈگری کے الزامات سے بری ہو گیا ہوں، گردوں کی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث ڈاکٹروں کی یہ سازش ہے میرے خلاف انکوائری ختم ہو گئی ہے جلد ثبوت دوں گا۔