سیالکوٹ: چمڑہ فیکٹری میں لگی آگ 20 گھنٹے بعد بجھادی گئی

August 16, 2022

سیالکوٹ میں چمڑے کی فیکٹری میں لگی آگ پر 20 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 24 گاڑیوں نےحصہ لیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے ساری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود سارا سامان اور مشینری مکمل طور پر جل گئی۔