پراپرٹی 5 سال سےپہلے بیچی تو ٹیکس لگے گا، اسحاق ڈار

June 04, 2016

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اب حکومت لوگوں کی آمدنی کو ٹریک کر رہی ہے ، انہیں نوٹس بھی جاری کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پتا لگائیں گے کہ کون جائیدادیں خرید رہا ہے، کون ٹریول کر رہا ہے اور ٹیکس 5ہزار بھی نہیں دے رہا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پراپرٹی 5 سال سے پہلے بیچی گئی تو ٹیکس لگے گا، نان فائلرز پر اور بھی ٹیکس لگیں گے، جو لوگ ٹیکس کم دیتے ہیں، انہیں نوٹس جاری کیے جائیںگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 0.4 فی صد ودہولڈنگ ٹیکس سے 21 ارب جمع ہوئے ہیں۔