فیروز اور عائزہ پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

April 27, 2024

پاکستانی ڈرامہ کے نامور اسٹارز فیروز خان اور عائزہ خان سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ دونوں پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے یہ بات زیر گردش ہے کہ دونوں اسٹارز سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ایک پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ اس ڈرامے کی ہدایتکاری عشق مرشد سے شہرت حاصل کرنے والے فاروق رند کریں گے۔

واضح رہے کہ مداح بھی دونوں کی آن اسکرین جوڑی کو دیکھنے کےلیے بیتاب ہیں، دونوں آخری مرتبہ بکھرا میرا نصب میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

ایک صارف نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بلاک بسٹر جوڑی کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

ایک نے کہا کہ یہ ڈرامہ سارے تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔