پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کا اعلان کل ہوگا، ذرائع

April 27, 2024

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کل پریس کانفرنس میں کوچز کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

وائٹ بال کرکٹ کےلیے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن زیر غور ہیں جبکہ ریڈ بال کرکٹ میں آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کوچ کےلیے اظہر محمود مضبوط امیدوار ہیں۔