ایک ہفتے کے دوران یوکرین میں 35 حملے کیے گئے، روسی وزارت دفاع

April 27, 2024

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملوں میں یوکرینی فوجی دستوں سمیت کرائے کے غیرملکی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران یوکرین میں 35 حملے کیے، بحری اور فضائی حملوں میں یوکرین پر کنزہل ہائپر سونک میزائل اور ڈرون سمیت لانگ رینج ہتھیار استعمال کیے۔

دوسری جانب یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کے 21 میزائلوں کو مار گرایا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں یوکرین کی توانائی تنصیبات، دفاعی فیکٹریوں، ریلوے سسٹم، فضائی دفاع اور بارودی گوداموں کو نشانہ بنایا۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ روسی حملوں میں یوکرینی فوجی دستوں سمیت کرائے کے غیرملکی فوجیوں کوبھی نشانہ بنایا، یوکرین کی جانب سے روسی صنعتی و توانائی تنصیبات پر حملوں کے جواب میں یوکرین میں حملے کیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے پچھلے کچھ ہفتوں میں روس کی آئل ریفائنریز پر ڈرون حملے کیے تھے۔

یوکرینی حکام نے وسطی و مغربی علاقوں کی توانائی تنصیبات پر روسی میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔