نیدر لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کریگی

August 19, 2022

فائل فوٹو

نیدر لینڈز میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج آرام کا دن ہے اور ٹریننگ سیشن شیڈولڈ نہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا۔

نیدر لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے کل کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں باآسانی 7 وکٹ سے میزبان ٹیم کو شکست دی تھی۔

قومی ٹیم آج آرام کے بعد تیسرے ون ڈے سے قبل کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان اور نیدر لینڈز کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔