حسن علی نے ’آئی لو انڈیا‘ کہہ دیا، ویڈیو وائرل

August 31, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی فین کے ساتھ تصویر لی اور ’آئی لو انڈیا‘ کہہ دیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں حسن علی اور حیدر علی میدان میں ٹریننگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، اس وقت ایک بھارتی مداح نے انہیں روک کر کہا کہ بھارت میں آپ کے بہت مداح ہیں، جس پر حسن علی نے کہا کہ انڈیا سے مداح تو ہوں گے۔

اس موقع پر خاتون مداح نے تصویر کی درخواست کی، حسن علی نے ’آئی لو انڈیا‘ کہا اور پھر ان کے ساتھ تصویر بنوائی۔

واضح رہے کہ حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

حسن علی کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔