پاکستان کو ہانگ کانگ کو ہلکا نہیں لینا چاہئے، انضمام الحق

September 01, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہانگ کانگ کو ہلکا نہیں لینا چاہئے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے اگلے میچ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ہانگ کانگ کے خلاف میں سمجھتا ہوں حیدر علی کو چانس ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ خوش دل اور آصف پر رسک لینا چاہئے۔ شعیب ملک کی طرح کا کوئی کھلاڑی ہوتا تو اچھا ہوتا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت نے شکست دی تھی جبکہ پاکستان اپنا اگلا میچ کل ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، میچ شارجہ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شیڈول ہے۔