امن پاکستان اور بھارت کا مشترکہ مفاد ہے، عبدالباسط

June 04, 2016

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا ہے کہ بھارت جب بھی مذاکرات شروع کرنا چاہے گا تو پاکستان تعاون کرے گا تاہم بات چیت غیرمشروط ہونی چاہیے۔

ناگ پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ امن دونوں ممالک کا مشترکہ مفاد ہے،امن جنگ سے نہیں صرف مذاکرات سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے،اختلافات بات چیت سے ہی حل ہوسکتے ہیں، لہٰذا مذاکرات کا عمل جتنی جلد شروع ہوجائے اچھا ہے۔