شاہ رخ اور آریان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کی فتح پر خوشی کا اظہار

September 06, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان نے خواتین کی کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم ’ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز‘ کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرکیریبین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم ’ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز‘ کی فتح کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہر فتح خاص ہوتی ہے، لیکنٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کیخواتین کے اسکواڈ کے لیے یہ فتح بہت خاص ہے‘۔

اداکار نے اپنی ٹیم کی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاباش لڑکیو، آپ سب بہت خوبصورت اور حیرت انگیز ہیں‘۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی اپنے والد کی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

آریان خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’پہلی خواتینکی کیریبین پریمیئر لیگاور پہلی فتح پہلے ہی ٹورنامنٹ میں حاصل کرلی ہے‘۔

اُنہوں نے خواتین کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مستقبل میں بھی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔