بچے کی ولادت سے قبل رنویر سنگھ نے انسٹاگرام سے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں؟

May 07, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر ہٹادی ہیں، پرستار پریشان ہیں کہ بچے کی ولادت سے قبل انہوں نے شادی کی تصاویر کیوں ڈیلیٹ کیں۔

معلوم ہوا ہے کہ رنویر سنگھ اور انکی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کی شادی کی تصاویر انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے غائب ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں کے پرستار انھیں دیپ ویر کہتے ہیں اور دونوں کی جانب سے نومبر 2018 میں ہونے والی شادی کی دل کو چھولینے والی خوبصورت تصاویر کو کافی پسند کیا گیا، یہ تصاویر رنویر نے شیئر کی تھیں۔

یاد رہے کہ دونوں کی شادی کی دو تقاریب ہوئی تھیں جن میں دیپیکا کی کوہکنی روایات کے مطابق جبکہ رنویر سنگھ کی سندھی روایات کے مطابق تقریب ہوئی تھی۔

تاہم اب پانچ سال بعد یہ تصاویر رنویر کے انسٹاگرام پر موجود نہیں۔ یہ واضح نہیں کہ رنویر نے یہ تصاویر ہٹا دی ہیں یا پھر انھیں آرکائیوز میں ڈال دیا ہے۔