اصلی کتے کا بچہ تحفے میں پا کر بچی رو پڑی

September 16, 2022


والد کی جانب سے اصلی کتے کا بچہ بطور تحفہ پا کر بچی خوشی سے رو پڑی۔

سوشل میڈیا پر وائرل دل کو چھو لینے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹی بچی کو اس کا والد پہلے ایک کھلونا دیتا ہے جسے دیکھ کر وہ خوش ہوتی ہے۔

والد کی جانب سے کھلونے جیسا ہی بالکل اصلی کتے کا بچہ بطور تحفہ ملنے پر بچی اچھل پڑتی ہے جبکہ بچی کا چہرہ خوشی کے آنسؤوں سے بھیگ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو تاحال 5 ملین سے زیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں۔

انٹرنیٹ پر خوب مقبول ہونے والی یہ ویڈیو صارفین کو بے حد پسند آئی ہے جس کا اظہار وہ ویڈیو کے کمنٹ باکس میں کر رہے ہیں۔