بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے اپنی سابقہ اہلیہ اور 5 سالہ بیٹے کو 4 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی لگژری کار گفٹ کردی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی میں مصروف ہاردک پانڈیا نے اپنے 5 سالہ بیٹے اگستیا کو تقریباً 4 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی تحفے میں دی۔
ممبئی میں ایک شو روم میں ہونے والی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں اگستیا کو خوشی سے گاڑی کا معائنہ کرتے اور نتاشا اسٹینکووچ کو چابیاں وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے 31 مئی 2020 کو شادی کی تھی اور اسی سال ان کے ہاں بیٹے اگستیا کی پیدائش ہوئی۔ دونوں نے فروری 2023 میں دوبارہ شادی کی تقریب بھی منعقد کی، تاہم جولائی 2024 میں باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔
علیحدگی کے اعلان میں دونوں نے کہا تھا کہ وہ بیٹے کی خوشی اور بہتر مستقبل کے لیے مل کر اس کی پرورش جاری رکھیں گے، اور اگستیا ان دونوں کی زندگی کا مرکز رہے گا۔