ریچا چڈھا نئی زندگی کی شروعات کیلئے بےحد خوش

September 16, 2022

بالی ووڈ اداکار ریچا چڈھا نے گزشتہ شب ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس پر درج تھا کہ ’نئی زندگی، جلد‘۔

انہوں نے کیپشن دیا کہ اکتوبر کا انتظار نہیں ہو رہا، یہ پوسٹ ان اطلاعات کے درمیان سامنے آئی ہے جب ریچا اور علی فضل کی اکتوبر کے مہینے میں شادی کی خبریں ہیں۔

’فُکرے‘ میں کام کرنے والے دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریبات دہلی اور ممبئی میں ہوں گی۔

شادی کے بعد دہلی جیمخانہ کلب میں ایک خصوصی دعوت کا اہتمام کیا جائے گا۔