ہیلمٹ سے موٹر سائیکل سوار کی زندگی چند سیکنڈ میں دو بار بچ گئی

September 17, 2022

سوشل میڈیا پر آجکل ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ہیلمٹ نے چند سیکنڈ کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار کو خطرناک حادثات سے 2 بار محفوظ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار کا خوف ناک حادثہ ہوتا ہے لیکن وہ بڑے حادثے سے بچ جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی پہلے گاڑی کے ساتھ ٹکر ہوتی ہے تو وہ کھمبے سے ٹکراتا ہے اور جیسے ہی وہ کھڑا ہوتا ہے کھمبا بھی اس پر گر جاتا ہے لیکن اسے شدید زخمی ہونے سے بچانے میں اس کا ہیلمٹ مددگار ثابت ہوتا ہے۔