شاہین شاہ آفریدی بولنگ کا آغاز کب کریں گے؟

September 17, 2022

فائل فوٹو

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے، جہاں پر وہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپروائز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جلد بولنگ کا آغاز کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ عمر رشید کا منگل کو ویزہ اپلائی ہوا، آئندہ ہفتے ویزہ ملنے کا امکان ہے، ویزہ ملتے ہی وہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر رشید انگلینڈ میں شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ پریکٹس کے تمام انتظامات کریں گے۔

عمر رشید کے شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ انگلینڈ سے آسٹریلیا جانے کا بھی امکان ہے، ان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور سپورٹ اسٹاف شمولیت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کےفاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں۔