بھارت: شرارتی بچے کی ناراض ٹیچر کو منانے کی ویڈیو وائرل

September 18, 2022

فوٹو — اسکرین گریب

چھوٹے بچے اسکول میں شرارتیں کرنے سے باز نہیں آتے اور بعض اوقات تو یہ شرارتیں اتنی بڑھ جاتی ہیں کہ اساتذہ کو ان پر قابو پانے کے لیے خاص حربے استعمال کرنے پڑتے ہیں۔

پرانے زمانے میں اساتذہ بچوں کو زیادہ شرارتیں کرنے پر مارتے یا ڈانٹتے تھے لیکن اب نئے دور کے بچوں کو قابو میں کرنے کے لیے یہ ترکیب کام نہیں کرتی۔

اب نئے دور کے بچوں کی شرارتوں کو قابو میں کرنے کے لیے اساتذہ کو بھی نت نئے حربے اپنانے پڑ رہے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک ننھے بچے کو اپنی شرارتوں کی وجہ سے ناراض ہونے والی ٹیچر کو مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بچے کے جانب سے ناراض ٹیچر کو منانے کی بھرپور کوشش پر ٹیچر بچے سے کہتی ہیں کہ آپ اگر مجھ سے دوبارہ کلاس میں شرارتیں نہ کرنے کا وعدہ کریں گے تو پھر میں ناراضگی ختم کر دوں گی۔

یہ سن کر بچہ خوش ہو جاتا ہے اور اپنی ٹیچر سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ دوبارہ کلاس میں شرارتیں نہیں کرے گا۔