راولپنڈی میں والد کے قل کی دعا کے دوران جھگڑے میں بیٹا قتل ہوگیا۔
راولپنڈی پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھوک چراغ الدین میں پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے نوجوان زخمی ہوا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق زخمی نوجوان اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔