انگلش بیٹر نے پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق مذاق میں کیا کہا؟

September 21, 2022

اسکرین گریب

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ہیری بروک پاکستان میں ملنے والی سیکیورٹی پر انتہائی مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے بعد برطانوی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں سب کچھ بہت اچھا ہے، ہم خود کو محفوظ سمجھ رہے ہیں اور یہاں مزہ بھی آرہا ہے۔

ہیری بروک کا کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران بھی سیکیورٹی پی ایس ایل کی طرح ہی ہے، جب بھی واش روم جاتا ہوں تو لگتا ہے کوئی میرا پیچھا کررہا ہے۔

میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باعث تھوڑا تجربہ تھا۔ آوٹفیلڈ تیز تھی اس وجہ سے نیچے شاٹس کھیلے اور آخر تک ناٹ آوٹرہنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 6 وکٹ سےہرا دیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل کراچی میں ہی شیڈول ہے۔