شیخ رشید کابینہ ارکان کی تعداد کیخلاف عدالت پہنچ گئے

September 21, 2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اتحادی حکومت کی کابینہ ارکان کی تعداد کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔

شیخ رشید نے وفاقی کابینہ ارکان کی تعداد کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی 72 رکنی کابینہ آئین کے آرٹیکل 92 کی شق 1 کی خلاف ورزی ہے۔

شیخ رشید نے درخواست کے ذریعے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ اس معاملے کی سماعت ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔

انہوں نے مزید استدعا کی کہ درخواست سماعت کے لیے 23 ستمبر کو فکس کی جائے۔