وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سی سی پی او لاہور کو گلے لگا لیا

September 21, 2022

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او کو گلے لگایا اور شاباش دی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ویلڈن، ادھر آؤ گلے لگو، ہم آپ کو جانے نہیں دیں گے ادھر ہی کام کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کی آپ کو بھرپور سپورٹ ہوگی۔

ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی موجود تھے۔