بابر اعظم نے سرفراز احمد سے ایک اہم اعزاز چھین لیا

September 23, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سرفراز احمد سے ایک اہم اعزاز چھین لیا۔

انگلینڈ کی ٹیم کو تاریخی شکست دینے کے بعد بابر اعظم پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والے کپتان بن گئے۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کو ہرانے کے بعد سرفراز احمد کو پیچھے چھوڑ کر بہترین کپتان کا اعزاز اپنے نام کیا۔

بطور کپتان بابر اعظم نے 49 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں سے 30 میچز میں انہوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 14 میچوں میں شکست ہوئی۔

اس سے قبل سرفراز احمد نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 29 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے 37 میچز میں سے 8 میں شکست حاصل کی تھی۔

شاہد آفریدی نے کپتان کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے 19، محمد حفیظ نے 18 جبکہ شعیب ملک نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔