ڈبل سنچری پارٹنر شپ فتح کے بعد بابر نے کیا ٹوئٹ کیا؟

September 23, 2022

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو یک طرفہ طور پر شکست دینے کے بعد پاکستان کا جھنڈا ٹوئٹ کردیا۔

میچ کے بعد بابر اعظم نے ٹوئٹر پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ میچ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

بابر اعظم کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مداح ان کی پوسٹ پر انہیں مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ڈبل سنچری پارٹنر شپ بنا کر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔