قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے بیٹے کی گزشتہ روز میچ کے دوران دی گئی بہترین کارکردگی پر اللّٰہ کی شان میں تعریفی پوسٹ کی ہے۔
سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اعظم صدیقی نے بیٹے بابر اعظم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن میں بیٹے کی بہترین کارکردگی کو اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے تحفہ قرار دیا ہے۔
بابر اعظم کے والد نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ سلام پاکستان، ہر خوشی، کامرانی، کامیابی اور ناکامی کا مالک اللّٰہ پاک ہے، بندہ تو صرف کوشش کر سکتا ہے‘۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں عوام زندہ باد، بس پاکستان ہی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بمقابلہ انگلینڈ کے دوسرے میچ کے دوران بابر اعظم نے 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر 110 رنز بنائے۔
اس طرح انہوں نے 227 میچز کی 218 اننگز میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے کا اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔