ویڈیو: ابلتے گٹر کے پانی پر دلہن کا فوٹو شوٹ

September 23, 2022

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن نے روایت سے ہٹ کر سڑک پر ابلتے گٹر کے پانی پر فوٹو شوٹ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں فوٹو گرافر نے عام روایت سے ہٹ کر خوبصورت بیک گراؤنڈ کے بجائے دلہن کا گندے پانی سے بھری ٹوٹی پھوٹی کھنڈر کا منظر پیش کرتی سڑک پر دلہن کا فوٹو شوٹ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ رنگ کی عروسی ساڑھی پہنے دلہن ٹوٹی پھوٹی سڑک سے گزر رہی ہے اس دوران وہ وہاں جمع گندے پانی سے بھی گزرتی ہے اور روڈ سے گزرنے والی گاڑیوں میں بیٹھے افراد یہ انوکھا فوٹو شوٹ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

یہ انوکھی اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔