رمیز راجہ نے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے پر ٹیم کے لئے کیا کہا؟

September 23, 2022

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بڑے ہدف کا تعاقب کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رمیز راجا نے کہا ہے کہ یہ تو چھوٹا سا ہدف تھا جسے بہترین اور تباہ کن انداز میں پورا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے شائقین اور ٹیموں میں اس سے بھی زیادہ جوش، جذبہ اور طاقت آج کے میچ کے لیے باقی ہو۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا کر 7 میچوں کی سیریز ایک- ایک سے برابر کردی ہے۔

سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لئے دونوں ٹیموں کے درمیان آج پھر کراچی میں مقابلہ ہوگا۔