کراچی، سیریز میں برتری کے لئے آج پھر پاک انگلینڈ مقابلہ ہوگا

September 23, 2022

فائل فوٹو

مخالف بھی وہی میدان بھی وہی تو کیا پھر پاکستان ٹیم کے لئے شائقین نے جو تعریفوں کے پل گزشتہ روز باندھے، کیا وہ آج بھی بنے رہیں گے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ جبکہ دوسرا پاکستان نے جیتا تھا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ڈبل سنچری پارٹنر شپ کی بدولت پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

پاکستان کی شاندار فتح کی وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تعریف کی تھی۔