پختونخوا جامعات کے بر طرف ملازمین کا عمران کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج

September 26, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)خیبر پختونخواہ کی جامعات سے نکالے گئے ملازمین نے اتوار کودوسرے روز بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر بنی گالہ میں احتجاج جاری رکھا، انہوں نے عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ کیا ، بنی گالا میں پولیس کی بھاری نفری تعینات،مظاہرین کابحال کرنے تک دھرناختم کرنے سے انکار، مظاہرین نے خبردار کیا کہ جب تک ہمیں بحال نہیں کیا جاتا دھرنے سے نہیں اٹھیں گے، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مظاہرین کسی بھی وقت عمران خان کی رہائشگاہ جاسکتے ہیں اس لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، برطرف ملازمین نے عمران خان چوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔