متعدد ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب، چرس اور اسلحہ برآمد

September 26, 2022

ملتان( اسٹاف رپورٹر ) پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری متعددملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق منشیات فروشی کے الزام میں پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم اکبر سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم شعیب سے 10 لیٹر شراب، ملزم سلمان سے 10 لیٹر شراب، ملزم صغیر سے 11 لیٹر شراب، ملزم طارق سے 09لیٹر شراب، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم وزیر سے 280 گرام چرس اور پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد سلیم سے 20 لیٹر شراب برآمدکرلی ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے ولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم محمد بختاور سے پسٹل معہ 01 گولی اور ملزم محمد یٰسین سے پسٹل برآمد کئے تیزرفتاری وجعلی نمبر کے الزام میں تھانہ بستی ملوک نے ملزم مجید خان کو گرفتارکیا بھیک مانگنے کے الزام میں تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان محمد نواز، محمد طارق، محمد افضل اور حیدر علی قابو کیاپولیس نے 01 اشتہاری مجرم اور 01 عدالتی مفرور گرفتارپولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔