مین لائن کی مسافر ٹرینوں کی ریزرویشن مزید 3یوم کیلئے معطل

September 27, 2022

لاہور(جنرل رپورٹر) ریلوے نے ٹرین آپریشن تاحال مکمل طور پر بحال نہ ہونے پر مین لائن کی مسافر ٹرینوں کی ریزرویشن مزید تین یوم کے لئے 27تا29ستمبر تک موخر کر دی،ٹرینوں کی ریزرویشن کا عمل سیلاب کی تباہ کاریوں اور ٹریک پر پانی آنے کے باعث 30اگست سے معطل ہے جس میں مزید 3یوم کی توسیع کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سندھ میں زیر آب آنیوالی ریلوئے ٹریک کو پانی سے نکالنے اور ٹرین آپریشن کی بحالی کیلئے محکمہ ریلوئے نے پنجاب سے سینئر افسران کی ٹیم کو ٹارگٹ دیا تھا جنہوں نے دن رات ایک کرکے ریلوے ٹریک کو پانی سے نکال لیا ہے اور آئندہ چند روز میں ریلوے ٹریک کو ریل گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے کھول دیئے جانے کا امکان ہے ۔