کمشنر کے اسپتال، اسکول، واسا اسکیموں اور انسداد ڈینگی جائزہ کیلئے دورے

September 27, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر )کمشنر لاہور محمد عامر جان نے صاف ستھرا شہر،طبی و تعلیمی سہولیات اور مسائل کے حل کے سلسلے میں تحصیل شالیمار میں ہسپتال، سکول، واسا سکیموں اور انسداد ڈینگی جائزہ کے لیے دورہ کیا۔ کمشنر لاہور عامر جان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال غازی آباد میں صفائی، ایمرجنسی اور ڈینگی وارڈ کا جائزہ لیا۔ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر حافظ احسن مسعود نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غازی آباد کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے ڈی ڈی او ایجوکیشن کو معطل کر دیا۔ لیکن سی ای او ایجوکیشن کی درخواست پرایک ہفتے کی مہلت دیدی۔