ویڈیو :ڈانس کرتی خواتین اچانک گڑھے میں جاگریں

September 29, 2022


برازیل میں کچھ خواتین ڈانس کرتے ہوئے اچانک گڑھے میں جاگریں ،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں کچھ خواتین کو گروپ کی صورت میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن خواتین کا ڈانس کچھ ہی دیر چل سکا کیونکہ کچھ ہی لمحے بعد زمین پر گڑھا پڑ گیا اور ساری خواتین دھڑام سے اس کے اندر جا گریں۔

ویڈیو میں خواتین کو ڈانس کرتے اور زمین پر گڑھا پڑنے کے بعد اس میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گڑھے میں گرنے والی خواتین کو چوٹیں بھی آئیں جنہیں موقع پر موجود افراد نے اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔