برطانیہ سے قبرص جانے والی پرواز میں برطانوی مسافر مردہ پایا گیا

September 30, 2022

راچڈیل(نمائندہ جنگ) برطانیہ سے قبرص جانے والی پرواز میں ایک برطانوی مسافر کو اس کی بیوی نے مردہ حالت میں پایا،63 سالہ سیاح بحیرہ روم کے جزیرے کے جنوب مغربی ساحل پر واقع شہر پافوس کے لیے پرواز کے دوران بے ہوش ہو گیا تھا جسے طویل وقت تک ہوش میں نہ آنے کے بعد بیوی نے عملے کو آگاہ کیا ،لینڈنگ کے بعد انہیں ایمبولنس کے ذریعے پافوس جنرل ہسپتال لے جایا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا،پولیس نے دوران پرواز مسافرکے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کچھ زیادہ نہیں کہا جا سکتا تاہم موت کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی مجرمانہ سرگرمی یا موت کے بارے میں کسی مشتبہ چیز پر غور نہیں کر رہے ہیں، اسی ہوائی اڈے پر گزشتہ رات گلاسگو سے سفر کرنے والی ایک 73 سالہ خاتون طیارے کی سیڑھی سے گر کر شدید زخمی ہو گئی تھیں، انہیں سر میں چوٹ، ٹوٹی ہوئی کالر اور ٹوٹی پسلیاں کے ساتھ شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخموں کے باوجود وہ خطرے میں نہیں ہے اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔