شان مسعود انگلش کاؤنٹی یارکشائر کے کپتان مقرر

September 30, 2022

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کو انگلش کاؤنٹی یارکشائر کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شان مسعود 2023 کے سیزن میںتمام فارمیٹس میں کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

یارکشائر کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شان مسعود سے بات ہوچکی ہے اور انہیں کپتان مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بائیں ہاتھ کے بیٹر شان مسعود نے یارکشائر کے ساتھ دو سال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔