لاہور: 17 سالہ طالبہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

October 01, 2022

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں 17 سالہ طالبہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

فرسٹ ائیر کی طالبہ کالج گئی لیکن واپس گھر نہ پہنچی، والدین اغوا کا مقدمہ کروانے تھانے پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبہ مقدس کو کالج کے لڑکے نے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقدس کو بھائی کالج چھوڑ کر آیا تھا، لیکن وہ واپس نہیں آئی ہے۔

طالبہ کی والدہ شمیم بی بی کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے۔