شہریوں نے دو مشکوک افراد پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیے، ایک فرار

October 02, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں مشکوک افرادعوام کے ہتھے چڑھ گئے، درگت بنانےکے بعد علاقہ پولیس کے حوالے، 1فرارہونے میں کامیاب، کھوہ اسوں والاکے قریب 3مشکوک افرادکو قابو کرنے کی کوشش کی گئی تو دوافرادکو فرار ہوتے وقت عوام نے دبوچ لیا جن کی خوب درگتکے بعد علاقہ پولیس کو اطلاع کی گئی جب کہ 1فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے دونوں مشکوک افرادکو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ میں بند کر دیا جب کہ مفرور کی تلاش جاری ہے۔