برطانیہ میں رواں سال کے پہلے نو مہینے کے دوران موسم ریکارڈ پر گرم ترین رہا، میٹ آفس

October 04, 2022

لندن (پی اے) برطانیہ میں رواں سال کے پہلے نو مہینے موسم ریکارڈ پر گرم ترین رہا۔میٹ آفس کے ابتدائی عارضی اعداد و شمار کے مطابقبرطانیہ میں سال کے پہلے نو مہینے ریکارڈ پر گرم ترین تھے۔جنوری سے ستمبر 2022کے درمیانی عرصے میں اوسط درجہ حرارت 10.9سینٹی گریڈ دیکھا گیا، جو 2014میں 10.6 سینٹی گریڈ کے پچھلے ہمہ وقت کی بلند ترین سطح کو پیچھے چھوڑ گیا۔ستمبر میں اس سال گرمی کی بلاتعطل دوڑ جاری ہے۔ ہر ماہ معمول سے زیادہ گرم ہورہاہے۔ برطانیہ بھر میں اوسط درجہ حرارت 13.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ طویل مدتی اوسط سے 0.6C زیادہ ہے۔ جولائی اور اگست میں ہیٹ ویو کے ایک تسلسل نے برطانیہ میں اب تک کے کچھ گرم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ قائم کیا ہے، لنکن شائر کے کوننگسبی میں 19جولائی کو درجہ حرارت 40.3سینٹی گریڈ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انگلینڈ میں 1935کے بعد سب سے خشک جولائی اور ریکارڈ پر مشترکہ گرم ترین موسم گرما دیکھا گیا۔ بہت جلد یہ کہا جاسکے گا کہ سال 2022میں درجہ حرارت 1884 میں ریکارڈ سازی شروع ہونے کے بعد سے گرم ترین سال رہے گا، رواں ماہ اور دسمبر کے آخر کے درمیان ٹھنڈا موسم کم ہو سکتا ہے۔ نیشنل کلائمیٹ انفارمیشن سنٹر کے ڈاکٹر مارک میکارتھی نے کہا کہ حالیہ موسم ٹھنڈا ہونے کے باوجودستمبر 2022کا ہر مہینہ ان کے متعلقہ طویل مدتی اوسط سے زیادہ گرم رہتا ہے۔ اوسط درجہ حرارت کے مطابقیہ اس وقت تک اب تک کا سب سے گرم ترین سال رہا ہے، جس کا اوسط درجہ حرارت 10.9 سینٹی گریڈ ہے جو جنوری تا ستمبر کے درمیان 2014 میں ریکارڈ ہونے والے 10.6 سینٹی گریڈ کے اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔ 2014ء ریکارڈ پر برطانیہ کا گرم ترین سال رہا ہے اگر اوسط سے زیادہ گرم حالات برقرار رہے تو 2022 ریکارڈ پر گرم ترین برسوں میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ اس کے باوجود ہم آنے والے وقت کے دوران اوسط درجہ حرارت سے کم مدت کو مسترد نہیں کر سکتے۔ کچھ مہینے اسے کیلنڈر سال 2014کے اوسط درجہ حرارت سے نیچے لے آئیں گے۔ستمبر میں دیکھا گیا ہے کہ ایک ’’اٹلانٹک اثر‘‘ ملک میں مزید غیر مستحکم موسم لاتا ہے، حالیہ دنوں میں شمالی ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ڈاکٹر میکارتھی نے مزید کہا کہ یہ سورج کی روشنی کے اعدادوشمار کی بنیاد پر خاص طور پر اس مہینے ویلز میں اوسط سے بھی قدرے ہلکا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات ستمبر کے موسم کے مکمل عارضی اعداد و شمار 3 اکتوبر کو شائع کرے گا۔