جاپانی لڑکیوں کے دیسی ڈانس پر سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے

October 05, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

جاپانی لڑکیوں کی دیسی انداز میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل اس ویڈیو میں جاپانی لڑکیوں کے ایک گروپ کومشہور بالی ووڈ گانے’کالا چشمہ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاپانی لڑکیوں کے دیسی انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیاجارہا ہے اور اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ’ان جاپانی لڑکیوں پر یہ دیسی گانا جچ بھی رہا ہے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’واؤ، ان لڑکیوں نے اچھا ڈانس کیا ہے‘۔

اس کے علاوہ ایک صارف نے لکھا کہ’کیا یہ لڑکیاں ہیں، مجھے لگا تھا کہ یہ لڑکے ہیں اور ان سب نے سروں پر وِگ لگائی ہوئی ہے‘۔

یہاں تک کہ ایک صارف نے تو ویڈیو دیکھ کر اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ’ان کے گھر والے پہچانتے کیسے ہوں گے سب ہی تو ایک جیسی شکل کی لگ رہی ہیں‘۔