ملک میں ایک روز قبل بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا 4700 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4030 روپے اضافے سے 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 47 ڈالر اضافے سے 3561 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔