توشہ خانہ کا چور اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے؟ مریم اورنگزیب

October 05, 2022

فائل فوٹو

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے کھیلنے والا فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ کا چور اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے؟

اپنے بیان میں انہوں نے سوال کیا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری، معیشت تباہ، 20 ہزار ارب کا قرض لینے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آرہاہے؟ ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہمعیشت دیوالیہ کرنے کی سازش کرنے والا اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فارن ایجنٹ نے 95 لاکھ لوگوں کو بےروزگار، 2 کروڑ کو غربت کے جہنم میں دھکا دیا۔ عدلیہ، ججوں کو دھمکانے، اداروں پر بہتان لگانے اور سیاست میں گھسیٹنے والا اسلام آباد کرنے کیا آرہا ہے؟۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ کشمیر فروش فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور، فرح گوگی، کرپشن کا شریک مجرم اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے؟۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان سوالوں کا پہلےجواب دیں، پھر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کریں۔