آڈیو لیک پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعے کو ہوگا

October 05, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک معاملے پر بنائی گئی 12 رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعے کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا کل (جمعرات) ہونے والا اجلاس ایک روز کےلیے ملتوی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کیا گیا تھا۔

جمعے کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، امین الحق، شیری رحمان، اسعد محمود، سیکریٹری کابینہ، آئی ایس آئی اور آئی بی کے حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی سرکاری دفاتر پر سائبر حملوں کو روکنے کے لیے سفارشات تیار کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی سائبر سیکیورٹی سے متعلق پروٹوکولز کا جائزہ بھی لیا جائے گا، کمیٹی پرائم منسٹر ہاؤس میں سائبر سیکیورٹی بریچ پر اپنی مکمل رپورٹ 7 روز میں تیار کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی 15 روز میں اپنی سفارشات تیار کرکے وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔