پاکستان جونیئر لیگ کے لیے بہت پرجوش ہوں، شعیب ملک

October 05, 2022

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کرکے مجھے اپنی فٹنس کا اندازہ ہوگا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کر کے مجھے اپنی فٹنس کا اندازہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں انڈر 19 کرکٹرز کے ساتھ بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کروں گا اور نیٹ پریکٹس کرکے میں اپنا بھی شوق پورا کروں گا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے لیے بہت پرجوش ہوں، انڈر 19 کی سطح پر نوجوانوں کو سکھانے کا بہت موقع ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کی سطح سے بولرز کو انٹرنیشنل لیول پر لا سکتے ہیں، بیٹرز، اسپنرز اور وکٹ کیپرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کم از کم 2 سیزن کھیلنے ہیں۔

شعیب ملک نے یہ بھی کہا کہ پی جے ایل کا ایکسپوژر ڈومیسٹک کی سطح پر کام آئے گا۔