مرتضیٰ وہاب کی نعت پڑھتے ویڈیو وائرل

October 06, 2022

پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی نعت پڑھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں مرتضیٰ وہاب نعت پڑھ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ’جشنِ آمد رسول اللّٰہ ہی اللّٰہ ‘ نعت پڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دن دیکھا نہ رات، بس کام کیا، تمام بڑی شاہراہوں کو ہم نے بنوایا، جس بلدیہ عظمیٰ کے لیے کہا کہ اختیارات نہیں، اسی نے کام کیا۔