تیزی سے مقبول ہوتا گول گپوں کا شیک، کیا آپ پینا پسند کریں گے؟

October 06, 2022

اسکرین گریب

کھانوں کے شوقین منچلے افراد نت نئے امتزاج کا تجربہ کرتے رہتے ہیں جو کبھی کامیاب تو کبھی ناکام ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھی ایسے ہی ایک تجربے کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں ایک دُکان دار گول گپوں کو شیک کی صورت میں پیش کر رہا ہے۔

ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ دُکا دار گول گپوں کے ساتھ ملنے والے لَوازِمات کو گرینڈر میں ڈال کر مکس کرتا ہے اور شیک کی طرح گلاس میں نکال لیتا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں شیک کے اوپر گول گپے رکھ کر کسٹمرز کو پیش کرتا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔