عمران کا استعفوں کا فیصلہ جذباتی تھا، حامد خان

October 07, 2022

عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ جذباتی تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ استعفوںکا فیصلہ شاید کسی کے مشورے پر کیا گیا۔

تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے موقف تبدیل نہیں کیا۔ تحریک انصاف کا مؤقف عمران خان والا مؤقف ہی ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے استعفوں کے حق میں نہیں تھیں۔